ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہندوستان کے دشمنوں کیلئے ہندوستان کا کرارا جواب ہے آئی این ایس ارہنت : وزیر اعظم مودی

ہندوستان کے دشمنوں کیلئے ہندوستان کا کرارا جواب ہے آئی این ایس ارہنت : وزیر اعظم مودی

Mon, 05 Nov 2018 19:28:01  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی 5نومبر (ایس او نیوز) ملک میں تیار جوہری ایندھن سے چلنے والی اور جوہری ہتھیاروں سے لیس پہلی آبدوز آئی این ایس ارهنت نے اپنی پہلی گشت کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے دفاعی شعبے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ، جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔مسٹر مودی نے آج یہاں ’اسٹریٹیجك اسٹرائک سب میرین‘ ارهنت میں پہلی گشت مکمل کر لوٹے عملے کے ارکان کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارک باد دی۔بعد میں مسٹر مودی نے کہا کہ یہ ملک کی سلامتی کے لئے بہت بڑا قدم ہے۔ یہ ہندوستان کے دشمنوں اور امن کے دشمنوں کے لئے کھلم کھلا انتباہ ہے کہ کوئی کسی طرح کی ہمت نہ کرسکے۔


Share: